11 ستمبر 2013 - 19:30
قیدیوں کے تبادلے پر طالبان کا دعوی پاکستانی فوج کی تردید

پاکستان کی فوج نے قبائلی علاقے وزیرستان میں سیکیورٹی فورسیز کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں طالبان کے دعوے کی تردید کی ہے۔

ابنا: پاکستانی فوج کے ترجمان نے اپنے ایک تحریری بیان میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی فوج اس خبر کی تردید کرتی ہے جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ طالبان کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔اس سے قبل طالبان گروہ نے دعوی کیا تھا کہ پاکستان کے شمال مغرب میں واقع قبائلی علاقے وزیرستان میں طالبان اور پاکستان کے فوجیوں نیز سیکیورٹی فورسیز کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔......./169